ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد چو دھری نثار نے نئی پارٹی جوا ئن کرنے سے متعلق وا ضح کر دیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) چودھری نثار علی خان نے سردار ایاز صادق کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چودھری نثارعلی خان پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق

ظہرانے پر چودھری نثار علی خان اور سردار ایاز صادق کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس موقع پر صلاح و مشورہ بھی کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اپنی سیاسی راہیں جدا کرنے والے چودھری نثار علی خان نے ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر قیام کیا اور بات چیت کی۔ ایک صحافی نے جب پوچھا کہ کس پارٹی میں جا رہے ہیں ؟ تو چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ ابھی کہیں نہیں جا رہا ہوں۔یا د رہے کہ چودھری نثار علی خان نے جب پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو اس کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے کسی بھی قسم کی بات چیت کیے بنا روانہ ہو گئے تھے۔ صحافیوں کے استفسار پرانہوں نے مختصراً کہا تھا کہ جلد لاہور کا دورہ کروں گا لیکن اس میں اجلاس میں شرکت کے بجائے صرف آپ لوگوں سے ملاقات ہو گی۔قبل ازیں سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بطور رکن پنجاب اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔قائم مقام اسپیکر دوست محمد مزاری نے چودھر ی نثار سے حلف لیا اٹھا۔ چودرھری نثار پنجاب اسمبلی رجن بن گئے۔رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا ٹاک کیے بغیر روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف اٹھانے کی اجازت دے دی ، چوہدری نثار آج ( بدھ کو ) اسمبلی رکنیت کا

حلف اٹھا سکتے ہیں،حکم امتناعی سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی، ان کے خلاف حلف اٹھانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا ہے ، جس میں چوہدری نثار کو آگاہ کیا گیا کہ ان کے حلف اٹھانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے، وہ کل اسمبلی کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ان کو بتایا گیاکہ

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کیلئے کلیئرنس جاری کردی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے جانچ پڑتال کی ہے ان کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔چوہدری نثار کیخلاف پٹیشنز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ان کے حلف اٹھانے کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ لہذا چوہدری نثار کو کل حلف اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز چوہدری نثار حلف لینے

اسمبلی پہنچے تو ان کو بتایا گیا کہ آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں نہیں آئے۔ اس لیے حلف نہیں لیا جاسکتا۔ لیکن اس کے برعکس معلوم ہوا تھا کہ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے حلف اٹھانے کیلئے چوہدری نثارکیخلاف عدالتی پٹیشنز کو جواز بنایا تھا۔ چوہدری نثار کو بتایا گیا کہ ان کیخلاف مختلف عدالتوں میں 5 پٹیشنز چل رہی ہیں۔جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو

ابھی پٹیشنز کا اسٹیٹس معلوم نہیں ہے۔ اگر پٹیشن میں چوہدری نثارکیخلاف اسٹے ہوا تو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ چوہدری نثار سے درخواست کی گئی کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو پٹیشنز کا اسٹیٹس پتا کر لینے دیں۔ آگاہ کر دیا ہے او رقوی امکان ہے کہ چوہدری نثار آج بدھ کے روز اسمبلی اجلاس میں شرکت کر کے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…