اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد طلباء کی بڑی تعداد نے حکومت سے اپیل کر دی ہے کہ رواں سال کے تمام پیپرز منسوخ کیے جائے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر لاہور میں لبرٹی چوک سمیت گجرانوالہ اور ڈی جی خان میں
طلبا نے احتجاج ریکارڈ کروایا کہ تعلیمی ادارے کئی عرصہ سے بند پڑے ہیں آن لائن پڑھائی ہماری لیے ناکافی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق طلباء کی جانب سے احتجاج کے بعد ٹویٹر پر ’’ کینسل اکزام‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے اس ہیش ٹیگ سے اب تک 38ہزار سے زیادہ ٹویٹس کیے جا چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے خود میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، میں ٹھیک ہو ں معمولی علامات ہیں انشاء اللہ جلد صحتیاب ہو جائوں گا،اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف وزرا اور اراکین اسمبلی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال انتہائی کم ہو چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کی صورتحال کم ہونے کےبعد مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔