اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مشہور گروپ گورڈن مرے کا الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کار کی لاگت کتنی ہوگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )سپورٹس کاریں بنانے والے دنیا کے مشہور گروپ گورڈن مرے نے اب الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گورڈن مرے کا شمار دنیا کی ایسی مشہور کمپنیوں میں ہوتا ہے جو فارمولا ون کی ریسنگ میں حصہ لینے والی کاریں ڈیزائن کرتی ہے۔

اس اعلان کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے مطابق گورڈن مرے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ صارفین کو ایسی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کریں جن میں کم بیٹریاں استعمال ہوں۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2026ء تک ایک ہائبرڈ ماڈل کی کار جبکہ 2030ء تک ایک مکمل الیکٹرک سپر کار لانچ کر دی جائے گی۔یہ کارساز کمپنی 2022ء تک اس طرح کی 100 کاریں تیار کرے گا، ان میں سے ہر کار کی لاگت تقریباً 24 لاکھ پاؤنڈ ہوگی۔ تاہم حیران کن طور پر یہ تمام کاریں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔اس منصوبے میں کار سازوں کے لیے الیکٹرک ایس یو ویز اور ڈلیوری وینز کی تیاری شامل ہے۔گروپ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں 420 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جب کہ آئندہ ڈھائی برسوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ان گاڑیوں کا ایک چھوٹا ٹیسٹ فلیٹ بھی تیار کر لیا جائے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…