اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

میں قوم سے معافی مانگتا ہوں! مجھے نوجوان بولرز کو اپنا ہنرسکھانے کا ایک موقع دیں، محمد آصف

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ھیں اور اپنی قوم سے معافی مانگتے ہیں، وہ پرامید ھیں کہ قوم انہیں معاف کردے گی۔نجی ٹی وی دنیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ ز کو آج بھی مس کرتے ھیں

اور نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل سابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ یہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کو سینیٹر فیصل چنتے ہیں۔ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈلاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دیتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ہمارے مشوروں پر تو کبھی انہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔ ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دیے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…