ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کا معاوضہ 100 روپے سے بھی کم

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سپراسٹار شاہ رخ خان جن کی فلمز آج کے دور میں کروڑوں کماتی ہیں تاہم کنگ خان کی پہلی کمائی جان کر مداح حیران رہ جائیں گے۔بھارتی فلموں کے لیے کروڑوں کا بزنس کرنا معمول کی بات ہے بلکہ اب تو بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اگر کوئی فلم 50 کروڑ یا اس سے زائد کا بھی بزنس کرلے تو بھارتی فلمی پنڈت اس فلم کو فلاپ قرار دیتے ہیں لہذا فلم پروڈیوسرز کی

کوشش ہوتی ہے کہ ان کی فلم 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں 100 کروڑ یا اس سے زیادہ کا بزنس کرنے کی روایت ڈالنے والے بھی کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے خانز ہیں جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان شامل ہیں۔ 1994 میں دبنگ خان اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون” نے بالی ووڈ کی تاریخ میں 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کی جس کے بعد 1995 میں شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ نے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر یہ اعزاز اپنے نام کیا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔یہاں انتہائی قابل زکر بات یہ ہے کہ آج کے دور میں 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم کے ہیرو شاہ رخ خان کی پہلی کمائی کتنی تھی، شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ‘دیوانہ’ سے کیرئیر کی شروعات کی تھی تاہم ان کی پہلی کمائی 50 روپے تھی جو انہوں نے پنکج اداس کے کنسرٹ میں اشر(لوگوں کو سیٹ پر بٹھانے کا کام) کرکے کمائی تھی جس کے بعد شاہ رخ خان ان پیسوں سے آگرہ گئے تھے جہاں انہوں نے پہلی بار تاج محل کی سیر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…