کراچی (این این آئی)نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات، فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا، جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے
مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایئر لائن کے عدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دیدی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ جوڑا چوتھی لائن میں پہلے نمبر پر بیٹھا ہوا تھا جس نے دوران سفر بوس و کنار شروع کر دیا ، ساتھی مسافروں نے اس کی عملے سے شکایت کی جس پر ایئر ہوسٹس نے دونوں کو اس کام سے باز رہنے کی درخواست کی لیکن جوڑے نے ایئر ہوسٹس کی درخواست پر کان نہ دھرے ، ایئر ہوسٹس کو جب کچھ سمجھ نہ آیا کہ وہ انہیں کس طرح روکے تو اس نے جوڑے کو کمبل لا کر دے دیئے تاکہ وہ اپنے اس عمل کو کھلم کھلا کرنے کی بجائے کمبل کے اندر رہتے ہوئے کرتے رہیں ۔تاہم جہاز میں موجود مسافروں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے جہاز عملے سمیت جوڑے کو ہاڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا