مکوآنہ (این این آئی )ہنڈائی نشاط کی طرف سے اپنی گاڑی ہنڈائی ٹکسن پاکستان میں متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب تک اس ماڈل کی گاڑیوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات پیش آئے، جس پر کمپنی کی طرف سے پاکستان میں فروخت ہونے والی اس ماڈل کی تمام گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں
اور ان میں خرابی کے متعلق کسٹمرز کو بتا دیا ہے۔ ویب سائٹ ‘پروپاکستانی ‘ کے مطابق ہنڈائی کی طرف سے ایک پیغام اپنے کسٹمرز کو بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی میں ممکنہ طور پر ایک تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے اس میں آگ لگنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔گاڑی میں آگ ممکنہ طور پر اس خرابی کے سبب شارٹ سرکٹ ہونے پر لگ رہی ہے۔ چونکہ اپنے کسٹمرز کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے لہٰذا جو لوگ ہنڈائی ٹکسن خرید چکے ہیں وہ کسٹمرریلیشنز سے رابطہ کریں۔ ان کی گاڑیوں میں جدید پروٹیکٹو کِٹ اور اپ گریڈڈ الیکٹرانک کنٹرول یونٹ اور اے وی این سافٹ ویئر نصب کیے جائیں گے اور اس کے عوض کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ کسٹمرز 042ـ111 111 466 پر کسٹمرریلیشنز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔