مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک )مسجدالحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ایک نہایت ناخواشگوار واقعہ پیش آیا جس نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں
ناخوشگوارواقعے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ نماز جمعہ کا خطبہ جاری ہے اس دوران ایک مشکوک شخص اٹھا اور منبر کی جانب دوڑ لگا دیں یہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار فوری حرکت میں اور اس مشکوک شخص کو دبوچ لیا اوراسے گرفتاری کے بعد نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے واقعہ سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔تفتیش کے دوران تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ امام مہدی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی دماغی صحت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ نماز جمعہ کا خطبہ جاری ہے اس دوران ایک مشکوک شخص اٹھا اور منبر کی جانب دوڑ لگا دیں یہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار فوری حرکت میں اور اس مشکوک شخص کو دبوچ لیاتھا ۔