جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یونیورسٹیاں اور کالجز کب کھلیں گے؟ اعلان ہو گیا، طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبر

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) ایس او پیز رولز کی پیروی کرکے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کویونیورٹیوں اور کالجز میں جانے کی اجازت دے دی گئی ، لاہور میں ڈینٹل کالجز، نرسنگ سکولز ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول 7جون سے کھولے جانے کا امکان،حتمی فیصلہ 3جون کواین سی اوسی کے اجلاس میں ہوگا، سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے

مطابق لاہورشہر میں تمام میڈیکل یونیورسٹیاں، ڈینٹل کالجز، نرسنگ اور پیرامیڈکل سکولز کل سے دوبارہ کھلیں گے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے فرسٹ اور سیکنڈ ائیرکے طلبہ کو کالج آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی کلاسز بدستور آن لائن ہوں گی، ڈینٹل کالجوں میں بھی تیسرے اور چوتھے سال کے طلبہ کالج آسکیں گے، میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں کلاسیں کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی، نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے تمام طلبہ کی ویکسینیشن بھی کروائی جائے گی ۔علاوہ ازیں ادارے کے سربراہ طلبہ کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے،نوٹی فکیشن کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سپورٹس اور کلچرل تقریبات کے انعقاد پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔دوسری جانب محکمہ خزانہ نے لاہورسمیت

صوبہ بھر کے اساتذہ کے پینشن ، گریجویٹی اور ریٹائرمنٹ کے واجبات ادا کرنے کیلئے 3 ارب 72 لاکھ روپے جاری کردیئے ۔محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 36 کروڑ 78لاکھ روپے جاری کئے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کو 3 کروڑ روپے ،

جھنگ 18 کروڑ،ڈی جی خان 10 کروڑ، ساہیوال 20 کروڑ روپے ،ملتان 12 کروڑ ،راجن پور ساڑھے 6 کروڑ روپے ننکانہ صاحب 11 کروڑ ،بہاولنگر کو 3کروڑ 13 لاکھ روپے ، گجرات 10 کروڑ ،قصور 2 کروڑ اور جہلم ایجوکیشن اتھارٹی کو 4 کروڑ ننانوے لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں۔مذکورہ رقم سے گریجوایٹی، ریٹائرمنٹ اور پینشن کی ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…