جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف میں ایک اور گروپ حرکت میں آ گیا ‎

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے بعد ایک اور گروپ حرکت میں آ گیا ۔ جیونیوز کے مطابق ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے گزشتہ رات لاہور میں 15سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی کو عشائیہ دیا جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار کے سامنے اپنے تحفظات جلد رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین کا گروپ سامنے آیاتھا جس نے وزیراعظم عمران خا ن سے ملاقات میں اپنے تحفظات سامنے رکھے ،دریں اثنا صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے جہانگیر ترین اور گروپ کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مجموعی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے رہنمائوں نے گروپ کے دیگر اراکین کو باضابطہ طو رپر اعتماد میں لیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے اٹھائے گئے نکات بارے بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر طے پایا کہ اتحاد کو قائم رکھا جائے گااور کسی بھی مسئلے پر متفقہ آواز بلند کی جائے گی ۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کو اس وقت مختلف محاذوں پر سخت چیلنجز درپیش ہیں ، پارٹی کے اندر اٹھنے والی آوازوں نے اعلیٰ قیادت کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…