اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری نے شدت اختیار کر لی

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )پاکستان میں مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، یہ بیماری ہر سال مرغیوں سمیت دیگر پرندوں اور جانوروں میں ا?تی ہے تاہم موسم کی شدت کی وجہ سے اس سال اس بیماری نے مرغیوں کے بچوں میں شدت اختیار کی ہے۔چھوٹی مرغیوں میں یہ

بیماری ہرسال نمودار ہوتی رہتی ہے لیکن مرغیوں کے ان بچوں کو رانی کھیت سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے باقاعدگی سے انھیں حفاظتی ویکسین بھی لگائی جاتی ہے، اس سے قبل 2012میں بھیاس بیماری نے شدت اختیار کی تھی جس سے پولٹری صنعت کو نقصان کاسامنا کرناپڑا تھا۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالمعروف صدیقی نے این این آئی کو بتایا کہ2012کے بعد2021رانی کھیت نامی اس بیماری نے زیادہ شدت اختیار کی ہے کیونکہ امسال موسم انتہائی گرم ہونے کی صورت میں یہ بیماری مرغیوں کے بچوں میں زیادہ شدت سے سامنے آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عام طور سے رانی کھیت بیماری مرغیوں سمیت دیگر پرندوں میں ہر سال آتی ہے اس بیماری سے عام طور سے مرغی کے چوزوں میں زیادہ تیزی سے متاثر ہوتے ہیں، رانی کھیت بیماری کی علامت میں چوزے کے پوٹھے کے اوپر سرخ دھبے آجاتے ہیں اس بیماری سے صرف چوزے کے پوٹھا متاثر ہوتا ہے، شدید گرم موسم کی وجہ سے چوزوں کوایک سے دوسرے شہر منتقل کرنے میں چوزے نڈھال ہو کر مرجاتے ہیں۔عبدالمعروف صدیقی کا کہنا تھا کہ جس طرح شدید گرم موسم میں انسان کے جسم کا درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا ہے اسی طرح مرغیوں کے چوزوں بھی گرم موسم کی وجہ سے نڈھال ہوتے اور مرجاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ مرض مرغی کے بچہ پر حملہ اور ہوتا ہے بچہ فوراً ہی مر جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…