پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کووڈ وباء کی وجہ سے مختلف تعلیمی پروگراموںکے ملوی شدہ امتحانات دوبارہ شیڈول کرکے امتحانی پالیسی جاری کردی ہے ، نئی پالیسی کے مطابق یہ امتحانات آن لائن طریقے سے لئے جائیں گے۔یاد رہے کہ سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے اے ڈی سی ، اے ڈی ای ، ایسوسی ایٹ ڈگری)ہیومن ریسورس مینجمنٹ ،

بینکنگ اینڈ فنانس (، بی ایڈ )نیو(، بی بی اے ، بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس، بی ایس (ODL) اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے امتحاناتدریسی کیلنڈر کے مطابق 16اپریل تا 31مئی 2021منعقد ہونا تھے لیکن ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈائون کے پیش نظر ان کا انعقاد التوا کا شکار ہوگیاہے ، اس سلسلے میں طلبہ و طالبات کے تعلیمی سال کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے گذشتہ روز آن لائن امتحانات کے انعقاد کی منظوری دی ہے۔تمام متعلقہ طلبہ کا امتحان آن لائن بذریعہ آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم لیا جائے گا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق بی ایس ، بی ایڈ ، اے ڈی ای ، اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات 6جون سے 13جون تک ہونگے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایم ایڈ ، ایم اے، ایم ایس سی ، ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات 4تا 11جولائی منعقد ہونگے۔طلبہ کو سمسٹر ٹرمینل امتحان کے متعلقہ کورس کوڈ کے پیپرز طے شدہ شیڈول /ڈیٹ شیٹ کے مطابق صبح 8:30بجے طلبہ کے پہلے سے بنے ہوئے ایل ایم ایس اکائونٹ میں اپلوڈ کئے جائیںگے جو رات 8:30بجے تک اپلوڈ رہیں گے۔طلبہ کو متعلقہ کورس کوڈ کا پرچہ حل کرنے کے لئے 12گھنٹے کا ٹائم دیا جائے گا جس کے اندر اندر طلبہ اپنے جوابات ایم ایس ورڈمیں ٹانئپ کریں گے اور جوابات مکمل ہونے کے بعد وہاں سے کاپی کرکے اپنے ایل ایم ایس اکائونٹ کے اندر

متعلقہ جگہ پر پیسٹ کریں گے یا ایم ایس ورڈ کی ایک فائل بنا کر محفوظ کریں گے اور ایل ایم ایس اکائونٹ میں اپ لوڈ کریں گے۔یاد رہے کہ طلبہ یہ پیپر کاغذ پر سکین کرکے سبمٹ نہیںکرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کے بعض پروگرامز/کورسسز کا موڈ آف سٹڈی اردو یا عربی ہے ، ایسے کورسسز کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایس ٹی ای(STE)کے لنک میں اپلوڈ کردی گئی ہے۔ ان کورسز کے

طلباء پرچہ جات سفید کاغذ پر ہاتھ سے لکھنے کے بعد سکین(Scan)کریں اور پی ڈی ایف فائل فار میٹ میں ایم ایم ایس اکائونٹ پر اپلوڈ کریں۔12گھنٹے کے بعد پچھلے کورس کوڈ کا پیپر ایل ایم ایس اکائونٹ سے ختم ہوجائے گا اور اگر دن صبح 8:30بجے ڈیٹ شیٹ کے مطابق اگلے کورس کوڈ کا پیپر اپلوڈ ہوجائے گا جس کو اسی طریقے سے حل کرکے جمع کرنا ہوگا۔ جن طلبہ کا کورس کوڈ میں RA/ARAہوگاوہ پیپر بھی اسی ٹائم یعنی 12گھنٹے کے اندر اندر ہی فریش کورس کے ساتھ ہی حل کرنا ہوگا ۔

ہر کورس کوڈ کا ٹرمینل پیپر 3سوالات پر مشتمل ہوگا۔ تمام سوالات لازمی حل کرنے ہونگے۔ایک سوال کا جواب 600سے 800الفاظ تک لکھ سکتے ہیں۔800الفاظ سے زائد ہونے کی صورت میں اُس سوال کی نیگیٹیو مارکنگ ہوگی۔پیپر کو حل کرنے میں طلبہ کو غیر ضروری تشریحات سے پرہیز کرنے کی تاکید کی گئی ہے، غیر متعلقہ ، چوری شدہ کسی کتاب یا دوسرے میڈیا سے کاپی شدہ مواد مسترد ہوگا اور متعلقہ طالب علم کے خلاف چربہ سازی اور نقل کا کیس بنایا جائے گا۔ چربہ سازی چیک کرنے کے لئے طلبہ کے جوابات متعلقہ سافٹ وئیر سے گزارے جائیں گے ، ھوبہو نقل/کاپی وغیرہ کی صورت میں رپورٹ کی روشنی میں کوئی نمبر نہیں دیا جائے گا۔ ایل ایم ایس کے حوالے سے کسی بھی مشکل صورت میں طلبہ کو متعلقہ ریجنل آفس کے ہیلپ ڈسک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…