اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر مائیکرو بیالوجی ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے ٹرائل ویکسین کا تجربہ خرگوش اور بندر پر کیا جائے گا، پہلے تجربہ خرگوش پر ہوگا،21دن بعد دوسری ڈوز لگائی جائیگی۔پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ خرگوش اور بندر کو ویکسین لگنے کے بعد اینٹی باڈیز کا جائزہ لیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ٹرائل کے بعدانسانوں پر ٹرائل کیا جائیگا۔