اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی شرط بتادی

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں ، پیپلز پارٹی (پی ڈی ایم) میں واپسی کیلئے تیار ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں دھڑے بن گئے ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے،کسی دوسری سیاسی جماعت کے تابع نہیں ہیں،پارٹی کسی دوسری سیاسی جماعت کو وضاحت نہیں دیگی،اپوزیشن میں شامل بعض عناصر حکومت کیخلاف مہم کو چھوڑ کر پی پی پی کو نشانہ بنارہے ہیں، اپوزیشن رہنمائوں سے درخواست ہے اپنی صفوں میں حکومت مخالف مہم کے تارپود بکھیرنے والے عناصر کی نشان دہی کرکے ان کی بیخ کنی کی جائے۔اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ یہ بات بالکل واضح اور دو ٹوک ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی دوسری سیاسی جماعت کو وضاحت نہیں دے گی۔انہوں نے کہاکہ قائد حزب اختلاف سے ملاقات کا صرف اور صرف ایک مقصد تھا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کے کردار کو فعال کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی، پاکستان پیپلزپارٹی ایک آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم کسی دوسری سیاسی جماعت کے تابع نہیں ہیں،ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم میں شامل کرلیا جائے بلکہ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے بعض عناصر آپس میں لڑرہے ہیں،آپس میں لڑ کر ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے بعض عناصر پی ڈی ایم سے متعلق پہلے پی پی پی کا موقف تو معلوم کرلیں۔انہوں نے کہاکہ شوکاز نوٹس کو وضاحت طلبی کا خط قرار دے کر معافی مانگنے والوں کا ہدف بظاہر حکومت نہیں بلکہ پی پی پی ہے، یہ کیسا ڈرامہ ہے کہ کوئی پی پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی پیش کش کررہا ہے اور کوئی اس پیش کش کو مسترد کررہا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جس پی ڈی ایم کو بنایا، حکومت مخالف اس اتحاد کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا، ایک ایسے وقت میں منصوبہ بندی کے تحت پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالی گئی کہ جب عمران خان کی گرتی ہوئی دیوار چند مزید دھکوں کی مار تھی۔انہوں نے کہاکہ صاف نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن میں شامل بعض عناصر حکومت کے خلاف مہم کو چھوڑ کر پی پی پی کو نشانہ بنارہے ہیں، اپوزیشن رہنمائوں سے درخواست ہے کہ اپنی صفوں میں حکومت مخالف مہم کے تارپود بکھیرنے والے عناصر کی نشان دہی کرکے ان کی بیخ کنی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ بدین میں پی ڈی ایم اور جی ڈی اے کے 16 رکنی اتحاد کی ایک جیالے کارکن کے ہاتھوں شکست سے بہت سے عناصر بوکھلاگئے ہیں، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے درخواست ہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کریں، اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کا کوئی فائدہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…