ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست، امریکہ کی 2دہائیوں بعد اجارہ داری ختم ہو گئی‘‘فوربز نےتازہ تفصیلات جاری کر دیں ‎

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن ) امریکہ کی دو دہائیوں بعد اجارہ داری ختم ہو گئی۔ امریکہ کی اجارہ داری کا خاتمہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے ہوا ہے۔ عالمی مؤقر جریدے فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق فرانس کے فیشن ٹائیکون برنارڈ ارنالٹ دنیا کے

امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کے اثاثوں کی کل مالیت ایک سو چھیاسی اعشاریہ تین ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بروس امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک سو چھیاسی ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ایک سو سینتالیس اعشاریہ تین ارب ڈالر کے مالک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ ایلون مسک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ا?گئے ہیں۔ اس سے قبل رواں سال اپریل میں فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی تھی جس میں لگڑری اشیا کے ٹائیکون برنارڈ ارنالٹ، ایلون مسک کی جگہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔اس سے پہلے برنارڈ ارنالٹ کے مجموعی اثاثے 176.3 ارب ڈالرز تھے جب کہ ایلون مسک کے مجموعی اثاثے 174.6 ارب ڈالرز تھے۔بلوم برگ کی ارب پتی افراد کی فہرست میں برنارڈ ارنالٹ اب بھی 146 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جب کہ ایلون مسک 183 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایمازون کے سی ای او جیف بزوس 197 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ برنارڈ ارنالٹ اور ان کی فیملی ایل وی ایم ایچ کمپنی کے 47.5 فیصد شیئرز کی مالک ہے جس کی ملکیت میں لوئس ویوٹن اور ٹفینی اینڈ کو جیسے برانڈز ا?تے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…