اسلام آباد( آن لائن ) سی پیک میں 13 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو چکی، عالمی معیار کی چینی کمپنیوں کا 12 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا اعلان، حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات اْٹھائے ہوئے چینی اور
دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اپنی ویزہ پالیسی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کے ویزے کی مدت بڑھا رہے ہیں، سرمایہ کاروں کیویزے کی مدت 3ماہ سیبڑھاکر2سال کی جائے گی۔چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک میں عالمی معیار کی چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہر طرح کی سہولت دیں گے۔چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے چینی سرمایہ کاری سے قائم ٹیکسٹائل مل کا دورہ کیا۔اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا سی پیک کے تحت پاکستان میں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگئی ہے اور 12 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے۔چیئر مین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک میں اکنامک زون بن رہے ہیں ،مزید چینی سرمایہ کاری ہوگی، چیلنج گروپ نے عالمی معیار کی فیکٹری قائم کی ہے دیکھ کر خوشی ہوئی۔عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں معاشی انقلاب ا?رہا ہے ، گوادر جا کر دیکھیں سی پیک کے ثمرات نظر ا?ئیں گے ، سی پیک میں عالمی معیار کی چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہر طرح کی سہولت دیں گے۔