ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوجوت سنگھ سدھو نے گھر پر سیاہ جھنڈا لہرا دیا

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن ) کانگریسی رہنما، سابق بھارتی کرکٹر  نوجوت سنگھ سدھو  نے اپنے گھر پر سیاہ جھنڈا لہرا دیا ہے۔ انہوں نے سیاہ جھنڈا بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر لہرایا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کررہی ہے۔ اس ضمن میں کسانوں نے مزاحمت کے لیے اپنے نئے پروگرام کا اعلان کردیا ہے

۔اس صورتحال میں کانگریس کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنما نوجوت سنگھ سندھو نے اپنی رہائش گاہ پر سیاہ پرچم لہرا کر کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرا رہے ہیں۔سدھو  نے اسی ویڈیو میں اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ بیس پچیس سالوں سے کم ہورہی آمدنی اور بڑھتے ہوئے قرض کے سبب کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ  یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو تحریک چلانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب ا?ج ایک ساتھ تین زرعی قوانین کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ تینوں قوانین کسان، مزدور اور تاجروں کے حق میں نہیں ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ ان قوانین کو واپس نہ لیا گیا تو پنجاب پھر کھڑا نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے گھر پر سیاہ پرچم لگ گیا ہے جو نئے قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ جب تک قوانین واپس نہیں ہوں گے اس پرچم کو نہیں اتارا جائے گا۔ بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی نمائندہ جماعت بی جے پی کی جانب سے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے اعلان کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کے سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر پر نومبر سے سراپا احتجاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…