اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم نے اسلام مخالف بیان پر معافی مانگ لی

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسلام، برقع اور حجاب سے متعلق اپنے بیان پر پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے باضابطہ طو پر معافی مانگ لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی اسلام فوبیا، اقلیتوں اور نسلی امتیاز سے

متعلق انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے لیے وزیراعظم بورس جانسن کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا۔بورس جانسن نے پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے کالم میں برقع پہنیں مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں باضابطہ طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو وہ لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے جسے وہ پسند کرتی ہیں اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے لیکن صحافت میں زبان زیادہ آزاد اور سنسنی خیز ہوتی ہے اس لیے یہ الفاظ استعمال ہوگئے۔بورس جانسن کا انکوائری کمیشن میں مزید کہا تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں آئندہ بھی ایسی زبان استعمال کروں گا تو یہ بات درست نہیں۔ میں اب ایک اس عہدے پر ہوں جہاں مجھے تمام طبقات کی نمائندگی اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…