اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمودمولوی کومعاون خصوصی برائے بحری امور مقررکردیا۔وفاقی حکومت نے محمود مولوی کی بطور معاون خصوصی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا،محمودمولوی نے انتہائی اہم ذمہ داری تفویض کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیربحری امور علی حیدرزیدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔