اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )براعظمی لہر ملک کے بیشتر حصوں پر موجود ہے۔آج بروز ہفتے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی تاہم گلگت بلتستان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ
بارش کاامکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اورجنوبی/وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا، اسی طرح بروز جمعرات بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ بروز ہفتہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتواراور سوموار کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔