اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس بغیر کاغذوں کے ہوا، سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ویزا جاری اور 30روز میں سیکورٹی کلیئرنس ہو گی ، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا پی ٹی آئی ایجنڈے کا حصہ ہے ،ٹی ایل پی کی نظر ثانی پر مشتمل درخواست پر کمیٹی تشکیل دینے کی
منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کاغذوں کے بغیر ہو ا پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں وفاقی کابینہ کے ریکارڈ 227 اجلاس ہو ئے جبکہ اس سے قبل ووٹ کو عزت دینے والوں کے دور میں کابینہ کے صرف 23اجلا ن لیگ کے دور میں صرف 23اور پیپلز پارٹی کے دور میں صرف 87 اجلاس ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں سی پیک منصوبے سے منسلک چینی شہریوں کے کیلئے خصوصی ویزا پروسیجر بنانے کا فیصلہ کیا ہے سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کو 48گھنٹے میں 2سال کی مدت کیلئے ویزا جاری ہو گا اور 30روز میں سیکورٹی کلئیرنس ہو گی ، کابینہ نے کٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب کرانے کا فیصلہ کیاہے اور اسکے لیئے شیڈول جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں اسکے علاوہ کابینہ نے کورونا سے متعلق سامان بوسنیا بجھوانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے کالعدم قرار دی جانے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی نظر ثانی پر مشتمل درخواست پر وزارت داخلہ کے تحت کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کی نظرثانی کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن تعینات کرنے کی سمری موخر کردی ہے۔ ۔ الیکشن کمیشن کو بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے دھارے میں لانے کیلئے اقدامات کرنے چاییے، الیکشن کمیشن کی کاروائی کے منتظر ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود کی کوششوں کو سراہا ہے مسئلہ کشمیر پر ہونے والی پیشرفت پر وزیر خاجہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی ہے کابینہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں 6 ماہ کی توسیع دی ہے ، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا کے دورران احساس پروگرام کے ذریعے 200ارب روپے تقسیم کیئے گئے ہیں ، ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے کورونا کے باوجود معیشت میں بہتری آئی۔ معیشت کے ساتھ لوگوں کے جاں ومال کی حفاظت ترجیح تھی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی دنیا نے تعریف کی۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم سے لوگوں کے پاس پیسہ آیا۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے کمزور طبقے کیلئے اقدامات کیے۔ پاکستان کی نصف آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ کپاس کی فصل اچھی نہیں ہوئی۔ سب سے زیادہ پیداوار گندم کی فصل کی ہوئی۔