بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

مرغی اور گوشت افغانستان برآمد کرنے پر پابندی عائد

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے مرغی اور گوشت افغان ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کر نے کاحکم دیدیا ۔ منگل کو ہائیکورٹ میں پولٹری کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت سماعت کے دور ان عدالت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اس حوالے سے

ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔سیکرٹری فوڈ، اسپیشل سیکرٹری ایگریکلچر، فوڈ کمیشن کے وفاقی کمشنر، ڈی سیز، اے جی اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ مل بیٹھ کر اس کا کوئی حل نکالیں اور جو پولٹری فارمنگ ہے اس کی بہتری کے لئے اقدامات کریں، مرغی اور گوشت کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں کوئی خرید ہی نہیں سکتا، صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومت کیا کر رہی ہے، قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، چینی مافیا، آٹا مافیا کے بعد لگتا ہے اب گوشت اور مرغی مافیا سرگرم ہوگیا ہے، مرغی اور گوشت کی قیمتیں اتنی بڑھی ہیں کہ کوئی بھی خریدنے کی سکت نہیں رکھتا، کورونا کے ساتھ تو کئی سال تک رہنا ہوگا، کیا عوام بھوک سے مریں گے، یہ بتائیں قیمتیں کب کم ہوں گی، ہم ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کررہے ہیں کہ ایکسپورٹ پر پابندی لگائے۔عدالت نے ضم اضلاع کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بارڈر جانے والے راستوں پر چکن اور گوشت کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جب تک گوشت اور چکن کی قیمتیں کم نہیں ہوتی ایکسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔عدالت نے متعلقہ حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…