جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

’’ مقتولہ مائرہ نے ظاہر جدون کی فیملی کی تصاویر کیساتھ نازیبا الفاظ تحریر کئے‘‘ تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آگئے

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون نے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے پاسورڈ مائرہ کے علم میں تھے جبکہ مقتولہ مائرہ نے ظاہر جدون کی فیملی کی تصاویر کیساتھ نازیبا الفاظ تحریر کئے تاہم مقتولہ نے کچھ ہی دیر بعد تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

ملزم ظاہر جدون کے کزن نے تصاویر بارے آگاہ کیا تھا،ملزم ظاہر اگلے ہی روز دوست کے ہمراہ لاہور پہنچا اورمائرہ کو قتل کر دیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ مائرہ کے پاس ملزم ظاہر کی غیر اخلاقی ویڈیوزبھی موجود تھیں۔ظاہر جدون کی نشاندہی پر کزن کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ ذوالفقار قتل میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا تھے۔لاہور پولیس کے مطابق مائرہ کو قتل کرنے کے لیے اس کا کزن ذیشان بھی ساتھ آیا تھا۔ذیشان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں گھیرا تنگ کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ظاہر جدون کے ساتھ اس کے بھائی طاہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کے لیے جو پسٹل استعمال ہوا وہ طاہر کا تھا۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ ذوالفقار قتل میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا تھا۔ اس نے اعترافی بیان میں کہا کہ مائرہ جب نشے میں تھی تو اس دوران اس کے ساتھ جھگڑا ہوا،میں نے خود مائرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا، مائرہ کے قتل کا علم دوست اقراء کو تھا۔ظاہر جدون نے بتایا کہ مائرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرن شپ پروگرام کا بتا کر لاہور آگئی تھی، اس کی فیملی کو 2019 سے یہی پتہ تھا کہ ماہرہ دبئی میں موجود ہے، مائرہ کی فیملی کا دو سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا۔پولیس کے مطابق ظاہر جدون کی ویڈیوز سے ماہرہ نے اسے بلیک میل کرنا بھی شروع کر رکھا تھا، ظاہر جدون نے مائرہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ظاہر جدون قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا۔ظاہر جدون کی فیملی پرانی دشمن دار ہے اور ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔قبل ازیں ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ ذوالفقار کو مبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مائرہ کو مبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے قتل کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔ قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد جبکہ سعد بٹ جوہر ٹائون تھا۔ فوٹیجز سے ملزموں کی ڈیفنس میں غیر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کا کا ٹاسک کس نے سونپا؟ پولیس نے کھوج لگانا شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون کو مائرہ کے شادی سے انکار کارنج تھا۔ ظاہر جدون، مائرہ کے دوستوں میں سیاسی شخصیات سمیت افسروں کے بچے شامل ہیں۔ ظاہر جدون مائرہ ذوالفقار کی دوست کو بھی جنسی ہراساں کرچکا ہے جبکہ پولیس کیس کے اب تک کے شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…