اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)عید الفطر کے دنوں میں پاکستانی عوام نے اے ٹی ایمز سے کتنے ارب روپےنکالے ، اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسیٹ بینک آف پاکستان نے جاری اعدادو شمار میں بتایا ہے کہ
اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کی مشترکہ کاوشوں سے رمضان المبارک اور عید الفطر کے دوران اے ٹی ایمز کی سروسز 96.6فیصد رہیں جبکہ عید الفطر کے دوران اپ ٹائم مزید بڑھ کر 98فیصد رہا ۔ رمضان اور عید کی چھٹیوں کے دوران 63.2 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے ریکارڈ 827.2 ارب روپے واپس نکالے گئے جبکہ صرف عید کی چھٹیوں کے دوران 11.6 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 137.8 ارب روپے واپس نکالے گئے ہیں ۔ عید کی تعطیلات کے دوران بغیر کسی تعطل اے ٹی ایم سے متعلق خدمات کو یقینی بنانے کے لئے وقف شدہ اسٹیٹ بینک عملہ چوبیس گھنٹے موجود تھا جبکہ عوام کی جانب سے 500 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کو کم سے کم وقت میں فوری طور پر بینکوں کے پاس حل کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2021 میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے اپریل 2021 کے دوران جاری کھاتے 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہے جگہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔ اسیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا جس کے باعث جاری کھاتوں کو سہارا ملا، اس وقت زرمبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح کو چھو چکے ہیں۔دوسری جانب صرف اپریل 2021 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے خام مال اور دیگر اشیا کی درآمدات بڑھ رہی ہے جس کے سبب اپریل میں خسارہ بڑھا ہے، دوسری جانب ادائیگیوں کے باعث روپے پر بھی دبائو بڑھ رہا ہے۔
1/3 SBP’s initiative of Special ATM Monitoring during Ramadan & Eid bears substantial results with an average of 96.5% uptime recorded in ATM services which further improved to 98% uptime during the Eid-ul-Fitr holidays. For details: https://t.co/CHSC7dp3hL
— SBP (@StateBank_Pak) May 25, 2021