ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

میگا کرپشن کیس، سابق سیکرٹری خزانہ کو 10 سال قید، عدالت نے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔مشتاق رئیسانی سے ملنے والے اربوں روپے کی نقدی،

جائیدادوں کے کاغذ ات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دئیے گئے ۔ عدالت کی جانب سے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔احتساب عدالت کوئٹہ نے میگا کرپشن کیس میں سابق مشیرِ خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا سنا دی جبکہ سابق سیکریٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکریٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو بری کر دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ میر خالد لانگو کی سزا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری کے وقت سے شروع ہو گی۔واضح رہے کہ سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو میگا کرپشن کیس میں 6 مئی 2016ئ کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کے گھر سے 64 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے۔اسی کیس میں گرفتار ٹھیکیدار سہیل مجید اور اس کے بھائی کو پلی بارگین کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…