لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ ذوالفقار قتل میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا تھے۔لاہور پولیس کے مطابق مائرہ کو قتل کرنے کے لیے اس کا کزن ذیشان بھی ساتھ آیا تھا۔ذیشان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں گھیرا تنگ کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ظاہر جدون کے ساتھ اس کے بھائی طاہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کے لیے جو پسٹل استعمال ہوا وہ طاہر کا تھا۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ ذوالفقار قتل میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا تھا۔ اس نے اعترافی بیان میں کہا کہ مائرہ جب نشے میں تھی تو اس دوران اس کے ساتھ جھگڑا ہوا،میں نے خود مائرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا، مائرہ کے قتل کا علم دوست اقراء کو تھا۔ظاہر جدون نے بتایا کہ مائرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرن شپ پروگرام کا بتا کر لاہور آگئی تھی، اس کی فیملی کو 2019 سے یہی پتہ تھا کہ ماہرہ دبئی میں موجود ہے، مائرہ کی فیملی کا دو سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا۔پولیس کے مطابق ظاہر جدون کی ویڈیوز سے ماہرہ نے اسے بلیک میل کرنا بھی شروع کر رکھا تھا، ظاہر جدون نے مائرہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ظاہر جدون قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا۔ظاہر جدون کی فیملی پرانی دشمن دار ہے اور ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔قبل ازیں ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ ذوالفقار کو مبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مائرہ کو مبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے قتل کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔ قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد جبکہ سعد بٹ جوہر ٹائون تھا۔ فوٹیجز سے ملزموں کی ڈیفنس میں غیر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کا کا ٹاسک کس نے سونپا؟ پولیس نے کھوج لگانا شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون کو مائرہ کے شادی سے انکار کارنج تھا۔ ظاہر جدون، مائرہ کے دوستوں میں سیاسی شخصیات سمیت افسروں کے بچے شامل ہیں۔ ظاہر جدون مائرہ ذوالفقار کی دوست کو بھی جنسی ہراساں کرچکا ہے جبکہ پولیس کیس کے اب تک کے شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا چکی ہے۔