کراچی (این این آئی)نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات، فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے
اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا، جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایئر لائن کے عدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دیدی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔