اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کو برطانوی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ ریڈ لسٹ کی وجہ سے پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے۔ درخواست وکیل محمد اصغر، بیرسٹر راشد احمد اور بیرسٹر فرحان اصغر نے دائر کی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سفری پابندیوں کے دوران مدد فراہم نہ کرنیکو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔