ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا کرکٹ میلہ ابوظہبی میں سجنے کو تیار بقیہ20 میچز کھیلنے کی تیاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز آئندہ ماہ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق ابوظہبی کا یہ میدان اس سے قبل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چار میچز کی میزبانی بھی کرچکا ہے،یہ وہی میدان ہے کہ جہاں چوتھے ایڈیشن کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو

بالترتیب 8 وکٹوں اور 43 رنز سے شکست دی تھی۔یہاں کھیلے گئے لیگ کے ایک اور میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا،اسی میدان پر پشاور زلمی نے بھی لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک ابوظہبی میں کھیلے گئے تمام میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آبادیونائیٹڈ کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنانا یہاں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔اسی طرح ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنانا اس گراؤنڈ پر لیگ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔شین واٹسن کی 55 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک ابوظہبی میں کسی بھی کھلاڑی کی بہترین اننگز ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری جو لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے تھے، کا ملتان سلطانز کے خلاف ایک میچ میں 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کسی بھی باؤلر کی بہترین باؤلنگ ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے یہاں کھیلے گئے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل اور کیرون پولارڈ کی عمدہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ کامران اکمل نے 50 گیندوں پر 72 رنز بنائے تھیجبکہ کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 44 رنز بنائے تھے۔جواب میں شین واٹسن نے احمد شہزاد کے ہمراہ 129 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔اس وینیو پر اب تک 124 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جس میں 48 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم نے 2010 سے 2018 کے درمیان یہاں کھیلے گئیاپنے 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سے 6 جیتے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اورسب سے کم مجموعہ ہے ،اس اسٹیڈیم میں 8 مواقع ایسے تھے کہ جب کسی ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار گیا ہو۔آئرلینڈ نے افغانستان کے خلاف ایک میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ کے خلاف نائجیریا کا مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنانا اس گراؤنڈ پر کسی بھی ٹیم کا سب سے کم مجموعہ ہے۔اس گراؤنڈ پر اب تک 6 سنچریاں بن چکی ہیں، جس میں سے ایک سنچری لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے بنائی تھی۔ انہوں نے ابوظہبی ٹی ٹونٹی ٹرافی کے ایک میچ میں 56 گیندوں پر 100 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ آئرلینڈ کے ویلیم پورٹرفیلڈ نے امریکہ کے خلاف ایک میچ میں 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے تمام ٹی ٹونٹی میچز میں اب تک 2 مواقع ایسے رہے کہ جب کسی باؤلر نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہوں۔ڈنمارک کیآفتاب احمد نے ایک میچ میں 22 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی، جو اس گراؤنڈ پر کسی بھی باؤلر کی بہترین باؤلنگ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…