لاہور ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہبازشریف خود کرسی کیلئے تیار بیٹھے ہیں، مسلم لیگ ن نے ہاؤس تبدیلی والا ہمارا طریقہ اختیار نہیں کیا، شہبازشریف خود ایک بساط بچھا کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کبھی استعمال نہیں ہوگی۔
انہو ں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا سیاست میں اپنا طریقے کار ہے، اچانک ان کو پیپلزپارٹی یاد آگئی ہے،پیپلزپارٹی کو کھانے پر دعوت دی ہے، ان کو پتا ہے پیپلزپارٹی کے بغیر اتحاد بے معنی ہوجائے گا۔اے این پی بھی ہوائی جماعت نہیں ہے، کہ ان کے زمین پر پاؤں نہیں ہے۔خبروں سے فاصلے کم نہیں ہوں گے۔شہبازشریف کسی سے تلخی کم نہیں کریں گے، شہبازشریف خود ایک بساط بچھا کربیٹھے ہیں، وہ ایک گیم کررہے ہیں، شہبازشریف خود کرسی کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔مسلم لیگ ن نے ہاؤس تبدیلی والا ہمارا طریقہ اختیار نہیں کیا، وہ اپنی سیاست کریں گے، اس کیلئے پیپلزپارٹی کبھی استعمال نہیں ہوگی۔ن لیگ والے شیروانی سلوا کررکھتے ہیں کہ جب بلاوا آئے وہ پہن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی موقعے پر نہیں کہا کہ ہم استعفے دیں گے، ہم نے کہا ہم پارلیمانی کی سیاست کرتے ہیں۔