ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد طلاق ہوگئی اور پھر ۔۔ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والی سندس کی شادی سے لے کر کامیابی تک کی ایسی کہانی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سندس اسحاق کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں سے ہے، ان کی عمر 27 سال ہے۔ یہ اپنے 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور بہت قابل ہیں۔ سندس کہتی ہیں کہ میرے والد ہمیشہ سے کہتے تھے کہ میری چھوٹی بیٹی کوئی بڑا کام کرے گی، مگر میں بہت چھوٹی تھی، جب والد کا انتقال ہوگیا تھا، میں نے کبھی اپنی پڑھائی کا حرج نہ کیا اور بہت محنت سے

پڑھتی تھی لیکن عمر زیادہ ہونے پر گھر کے بڑوں نے لڑکا ڈھونڈھ کر میری شادی کردی۔قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق شادی کے وقت یہ عدہ لیا گیا تھا کہ میں تعلیم جاری رکھ سکوں گی، مگر یہ ممکن نہ ہوا، اور شادی بھی کامیاب نہ رہی، کچھ ہی عرصے میں میری طلاق ہوگئی اور طلاق کے بعد میرے گھر والوں میرے بھائیوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ مجھے اپنے ساتھ رکھا، میری ہمت بڑھائی۔ ایک روز میرے بڑے بھائی نے مجھ سے کہا کہ کیا تم سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہوگی، یہ سن کر میں گھبرا گئی، لیکن میرے بھائی نے اور میری دوست کے بھائی ذیشان نے مجھے بہت اچھے سے گائیڈ کیا، میں نے کتابوں سے دوستی کرلی جو میرے لئے بہت زیادہ فائدے مند رہی، میں ہر روز بابا کی بات یاد کرتی تھی کہ میری چھوٹی بیٹی بڑا کام کرے گی، اور پھر میں سی ایس ایس کا امتحان دے آئی ۔ جب رزلٹ آیا تو ڈر لگ رہا تھا، بھائی نے کہا تم نے اپنا رزلٹ دیکھا، جس پر میں نے کہا کہ میں نے نہیں دیکھا، اس کے بعد جب میرے بھائئ نے رزلٹ دیکھا اور بتایا تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ میں اتنے اچھے نمبروں سے پاس ہوگئی ہوں۔ میں پہلی مرتبہ اس امتحان میں انگریزی کی وجہ سے فیل ہوگئی تھی، مگر دوسری مرتبہ میں نے ہمت نہ ہاری اور اب کی مرتبہ میرے نمبر پہلے سے بھی زیادہ اچھے تھے۔ سندس اسحٰق کے مطابق :’کتابوں کی دوستی نے مجھے ماضی کے تلخ تجربات کو بھلانے میں مدد کی اور میری توجہ اور فکر ایک کامیاب مستقبل کی جانب مرکوز کروادی۔ میں منیبہ مزاری بلوچ سے بہت متاثر تھی۔ میں اکثر ان کی باتیں سُنا کرتی جو مجھے ہمیشہ کچھ کر دکھانے کا حوصلہ ملتا تھا، یوں میں نے کتابوں کا دامن تھاما اور اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھاتی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…