اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل جوکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ان کے شوہر حسان احمد ایک مسلمان ہیں۔ ان دونوں کی پسند کی شادی ہوئی تھی جو کہ 5 سال کے ایک بڑے لمبے اور مشکل انتظار کے بعد ہوئی، لیکن اب یہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔
اداکارہ سنیتا مارشل کے 2 بچے زائنہ اور راکین احمد ہیں۔ یہ دونوں کس مذہب کو مانتے ہیں؟ یہ سوال احسن خان کے شو میں اداکارہ سنیتا اور حسان سے کیا گیا جس کے جواب میں دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا کہ: ہمارے بچے 100 فیصد مسلمان ہیں، یہ اسلام کو مانتے ہیں، نماز، اور قرآن پڑھتے ہی، میری امی ان کو سب کچھ سکھاتی ہیں، یہ عیسائیوں کی کرسٹمس پارٹی میں جاتے ہیں، مگر ان کا دین اسلام ہے۔ یہ سنیتا کے گھر میں ہونے والی تقریبات میں بھی جاتے ہیں۔