اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی،دونوں جماعتوں نے حتمی جواب کے لئے شہباز شریف سے وقت مانگ لیا۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی جانب سے اپوزیشن قیادت کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ شہبازشریف کے عشائیے میں
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی ف کے اسد محمود نے خطاب کیا۔یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو کی طرف سے شہبازشریف سمیت عشائیے کے شرکاء تک نیک خواہشات کاپیغام بھی پہنچایا۔۔اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال اچھی نہیں، حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔شہباز شریف نے اہم قومی ایشوز پر اپوزیشْن کے اتحاد پر زور د یتے ہوئے کہاکہ ملکی مفاد کی خاطر موجودہ حکومت کے خلاف ملکر چلنا ضروری ہے،بجٹ میں عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا،بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جانا چاہئے، حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اپوزیشن کو ایک دوسرے کے خلاف الزامات کی بجائے حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کرنا چاہئے،موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اپوزیشن ایک ہونا ہوگا۔ذرائع کے مطابق اسد محمود نے اسعد محمود نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر مل کر چلنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاجی تحریک وقت کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکاء کی مچھلی، تکہ بوٹی، سیخ کباب، بار بی کیو پلیٹت، پلاؤ اور مٹن قورمہ سے تواضع کی گئی۔