ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ننھے احمد شاہ کی دنیا ہی بدل گئی، رمضان ٹرانسمشن کے کتنے لاکھ لئے؟ حیران کن انکشاف

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپنی ٹیچر سے سخت لہجے لیکن معصومانہ انداز میں بستہ واپس مانگنے والے بچے احمد شاہ کی پہلی ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ بچہ احمد شاہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔ ٹیچر کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا اور وہی حرکتیں دوبارہ دہرانے کا کہا گیا اور بچے احمد شاہ نے دوبارہ وہیکچھ کیا۔ احمد شاہ نہ صرف پاکستان میں مشہور ہو گیا

بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا جانے لگا۔ احمد شاہ گزشتہ تین سال سے اے آر وائی سے منسلک ہے اور مارننگ شو ہو یا پھر رمضان ٹرانسمشن، جیتو پاکستان ہو یا پھر کوئی دوسرا پروگرام، احمد شاہ کو کسی نہ کسی طرح ضرور شامل کیا جاتا ہے۔ اسے اپنے ماموں اور تین بھائیوں کے ساتھ ہوٹل میں ٹھہرایا جاتا ہے اور تمام اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں۔ اس رمضان میں احمد شاہ کو پانچ لاکھ سے زائد دیے گئے، اس کے علاوہ عیدیاں، کمرشلز اور ڈیجیٹل ویڈیوز سے آنے والے پیسے الگ ہیں۔ احمد شاہ جیسے جیسے بڑا ہو رہا ہے اس کی شخصیت میں تبدیلیاں بھی ہوتی جا رہی ہیں اسے کیمرہ کا سامنا کرنے کا پتہ چل گیا ہے، اسے اب بڑوں سے بات کرنے کا انداز بھی پتہ چل چکا ہے اسے کیا بولنا ہے اور کیا نہیں، وہ کافی حد تک سمجھ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ‘پیچھے تو دیکھو’ جیسے ڈائیلاگ سے شہرت حاصل کرنے والے کم عمر بچے احمد شاہ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سلور اور گولڈ پلے بٹن سے بھی نوازرکھا ہے۔یوٹیوب اپنے معروف مواد تیار کرنے والے افراد کو مختلف قسم کے پلے بٹن کے اعزاز سے نوازتا ہے۔یوٹیوب پلے بٹنز، یوٹیوب کرئیٹر ریوارڈ کا ایک حصہ ہوتے ہیں جو اس بات کا اعتراف بھی ہیں کہ مذکورہ بٹن حاصل کرنے والا یوٹیوب چینل

کافی مشہور ہے۔یوٹیوب کی جانب سے یہ اعزاز چینل کے سبسکرائبر کی تعداد پر انحصار کرتا ہے لیکن یہ یوٹیوب کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ کسے اس ایوارڈ سے نوازے۔واضح رہے کہ پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ پر بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے ان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔احمد شاہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی سنگھ کے پیغام کی ویڈیو شیئر کی گئی

جس میں کامیڈین نے انہیں سالگرہ کیمبارکباد دی تھی۔بھارتی سنگھ نے ویڈیو میں احمد شاہ کی جانب سے انہیں بھیجی گئی ویڈیو کی تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘میں آپ سے ملنے کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہوں، انشااللہ ہم بہت جلد ملیں گے، میں آپ کو بہت زیادہ پیار کرنا چاہتی ہوں ‘۔کامیڈین کا مزید کہنا تھا کہ ‘احمد، آج آپ کی سالگرہ ہے، دعا ہے کہ آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہو، اس طرح ہمیں پیارے لگتے رہو اور سب کا بہت زیادہ پیار پاتے رہو’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…