اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بورے والا کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کا واقعہ سامنے آگیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک روتی ہوئی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں پر ڈاکٹرز مریضوں پر توجہ کم جبکہ ڈراموں پر توجہ زیادہ دے رہے ہیں ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ بچے کی دوائی کیلئے ڈاکٹرز کے پاس پہنچی تو
وہ ’’ارطغرل ‘‘ ڈرامہ دیکھ رہے تھےجبکہ پاس بیٹھے مریضوں پر ان کی ذرا بھی توجہ نہیں تھی ، خاتون کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے مسلسل میں ڈاکٹرز کے پاس چکر لگارہی ہیوں لیکن بچوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا جب بھی بچے کو چیک کروانے آتی ہوں تو ڈاکٹر پرچی پر دوائی لکھ کر دے دیتا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر محمد حسین ایک دفعہ نچوڑ لیتے ہیں جبکہ بچوں کو خون لگوانا ہو تو اس کیلئے الگ سے ایک ہزار فیس لی جاتی ہے ،میرے بچے کو پچھلے ایک ماہ سے آرام نہیں آرہا مسلسل دوائی بھی کام نہیں کر رہی الٹا میرے بچے کی طبعیت مزید خراب ہو رہی ہے ، ڈاکٹر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور گالیاں دی ہیں ۔ انکا کہنا تھاکہ ایک دفعہ میں دوائی لینے آئی تو دیکھا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے موبائل پر’’ ارطغرل غازی ‘‘ڈرامہ دیکھنے میں مصروف ہیں جبکہ پاس مریضوں پر ان کی ذرا برابر بھی توجہ نہیں دی ۔ مریض مر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اپنے موج مستیوں میں لگے ہوئے ہیں ۔