کراچی(آن لائن)ماڑی پور ہاکس بے چیک پوسٹ پرنیوی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی،ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس کی ہاکس بے چیک پوسٹ پر نیوی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ،جھڑپ اور جھگڑے کی فوٹج سوشل میڈیا پر
وائرل ہوگئی۔فوٹج میں نیوی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کو ایک دوسرے سے لڑتے دیکھا جاسکتاہے ،اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، کورونا ایس اوپیز کے تحت ہاکس بے کی جانب جانے والی سڑک پر پولیس کی چیک پوسٹ موجود تھی، نیوی کے ایک افسر اہل خانہ کے ہمراہ چیک پوسٹ سے گزرہے تھے،چیک پوسٹ پر مامور پولیس اہلکاروں نے افسر کو روک کر پوچھ گچھ کی تو تلخ کلامی ہوئی،کچھ دیر بعد نیوی کے کچھ مزید اہلکار موقع پر پہنچے،نیوی اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں پر تشدد شروع کردیا،واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیاہے۔دوسری جانب کراچی پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ روز تھانہ ماڑی پور کی حدود میں پولیس اور نیوی کے اہلکاروں کے درمیان ناخوشگوار واقعے کا رونما ہونے والے واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ناخوشگوار واقعے میں ملوث پائے جانے پر ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،اس واقعے کے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کیجانب سے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی جس کی کراچی پولیس سختی سے تردید کرتی ہے،یہ عناصر دو اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں،متعلقہ حکام کیجانب سے اس سارے واقعے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے،قانون کی بالادستی اور اداروں کا احترام سب پر لازم ہے