اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گے
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی جب کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلےصوبے کری ں گے۔