ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین گروپ کا اہم مطالبہ تسلیم لودھراں کے ڈی پی او کرار حسین سید کا تبادلہ

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)جہانگیر ترین گروپ کی ایما ء پر لودھراں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کرار حسین سید کا تبادلہ کردیا گیا ،ان کی جگہ ڈی جی خان سے 18 گریڈ کے جونیئر افسر عبدالرئوف بابر قیصرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کرار حسین

کا تبادلہ جہانگیرترین گروپ کی شرائط میں سے ایک بنیادی شرط تھی۔جہانگیر ترین گروپ کے دو اراکین صوبائی اسمبلی نے مبینہ طور پر وزیراعلی کو بتایا تھا کہ کرار حسین سید مقامی مسائل حل نہیں کررہے ۔گزشتہ برس لودھراں میں اپنی پوسٹنگ کے پہلے دن کرار حسین کو لودھراں کے پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما کی جانب سے عہدے کا چارج نہ سنبھالنے کا پیغام ملا تھا۔اس وقت کرار حسین نے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ڈی پی او کے تقرر سے قبل جہانگیر خان ترین سے مشورہ نہیں کیا تھا۔عبدالرئوف بابر قیصرانی کا تعلق چالیسویں کامن سے ہے اور وہ ڈی پی او آفس کا عہدہ سنبھالنے کے لیے بہت جونیئر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 39 ویں کامن اور پنجاب میں خدمات انجام دینے والے تمام پولیس افسران عبدالرئوف قیصرانی سے سینئر تھے لیکن ان میں سے کسی کو بھی ابھی تک کسی بھی ضلعی پولیس کے سربراہ کے عہدے پر فائز نہیں کیا گیا کیونکہ وہ عہدے کے لیے مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…