ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے رہائشیوں پر رقم خرچ کیوں نہیں ہوتی؟ فواد چوہدری کا حیران کن انکشاف

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے رہنے والوں پر رقم خرچ کیوں نہیں ہوتی ؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دو سال میں وفاق کی جانب سے سندھ کو ایک ہزار 600 ارب روپے منتقل ہوئے

جبکہ وفاق کی طرف سے پنجاب کو 23 ارب سے زائد رقم منتقل ہوئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی وفاق کی جانب سے رقم منتقل کی گئی۔ سندھ حکومت کے اشتہاروں کا خرچہ وفاق سے زیادہ ہے لیکن اگر پیسہ صحیح استعمال ہو گا تو نظر آئے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی کے 4 اسپتالوں کا سندھ حکومت نے بیڑہ غرق کر دیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے اپنے ایک رکن قومی اسمبلی کے بھائی کو تگڑی تنخواہ پر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو پراونشل فنانشل کمیشن کے تحت روپیہ خرچ کرنا چاہیے۔ کراچی کے رہنے والوں پر رقم خرچ کیوں نہیں ہوتی ؟ اور سندھ میں افسران بھی میرٹ پر تعینات نہیں ہوتے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے لیکن آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کا وہ حال کیا ہے جو کوئی نہ کر سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…