پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار کو قریبی دوستوں کااہم مشورہ

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گزشتہ روز چوہدری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کو پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے سے قبل دوستوں نے کچھ روز بعد رکنیت کا حلف اٹھانے کا مشورہ دے دیا ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ

پنل آف چیئرمین سے حلف لینے کا حتمی فیصلہ چودھری نثار علی خان خود کریں گے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر جبکہ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد ذاتی مصروفیات کی وجہ سے آج اسمبلی نہیں آسکیں گے ۔ قریبی دوستوں نے انہیں کچھ روز بعد حلف اٹھانے کا مشورہ دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے بیان دیا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، حلف اٹھانے سے میرے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا۔چوہدری نثار نے کہاکہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی، اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، عوام کو کورونا وبا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…