ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک سروے جاری کردیاگیا

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ادارہ شماریات نے ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک سروے جاری کردیا، جو پاکستان میں سماجی معیار زندگی سے متعلق ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 فیصد گھرانے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ 14 فیصد درمیانی درجے جبکہ 84 فصد گھرانے غذائی اعتبار سے محفوظ ہیں۔سروے رپورٹ کے

مطابق غذائی قلت سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے، جہاں 23 فیصد گھرانے شدید یا درمیانے درجے کی غذائی کمی کا شکار ہیں۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوامیں 14 فیصد گھرانے غذائی کمی کا شکار ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران 40 فیصد گھرانے غذائی کمی کا شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 32 فی صد بچے اسکول نہیں جارہے، ملک میں شرح خواندگی 60 فیصد پر جمود کا شکار رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق سندھ میں شرح خواندگی میں کمی آئی، پرائمری، مڈل اور میٹرک کی سطح پر اسکول میں داخلے جمود کا شکار رہے۔سروے کے مطابق اسکول میں داخلے پنجاب میں سب سیزیادہ، کے پی میں دوسرے نمبر پر رہا، سندھ اس معاملے میں تیسرے اور بلوچستان آخری نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 47 فیصد، پنجاب میں 26 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہیجبکہ پاکستان کی 3 اعشاریہ 4 فیصد آبادی معذوری کا شکار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں صحت کے مقررہ معیار میں بہتری آئی ہے، 12 سے 23 ماہ کے بچوں کی ویکسین 60 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد رہی، ماں بچے کی صحت کے معیار میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔سروے کے مطابق ملک میں 12 فیصد آبادی کے پاس کمپیوٹرز اور لیب

ٹاپ کی، 93 فیصد آبادی کے پاس موبائل فون کی جبکہ 33 فیصد کو انٹرنیٹ کی سہولیات میسر ہے۔رپورٹ کے مطابق 10 سال یا بڑی عمر کی 45 فیصد آبادی کے پاس موبائل فون موجود ہے، جن میں 25 فیصد خواتین اور 65 فیصد مرد اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 24 فیصد مرد، 14 فیصد خواتین کو انٹرنیٹ، 96 فیصد گھرانوں کو بجلی کی سہولت میسر ہیسرورے کے مطابق ملک میں 48فیصد گھرانے گیس کو بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں جبکہ 68فیصد آبادی کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…