پشاور (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر گل نصیب خان پارٹی قائد مولانا فضل الرحمن برس پڑے ۔میڈیا سے گفتگو میں سابق سینیٹر نے کہا کہ جے یو آئی کو موروثی سیاسی جماعت بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر میں جے یو آئی کا مرکزی امیر، صوبائی امیر دیگر عہدے تقسیم کردیے گئے ہیں۔جے یو آئی کے سابق سینیٹر نے کہا کہ پارٹی میں بڑے بزرگوں کو سائیڈ لائن کردیا گیا ہے، ہم پارٹی میں رہ کر جدوجہد
کر رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پارٹی پر قابض شخصیات ملک میں جمہوریت لانا چاہتی ہیں لیکن اپنی پارٹی میں جمہوریت کو جگہ دینے کے لیے تیار نہیں۔سابق سینیٹر گل نصیب خان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس وقت اندرونی مسائل سے دوچار ہے ہم پارٹی میں رہ کر جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) حکومت کو توڑنے نکلی تھی لیکن خود ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔