پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’بل گیٹس سابقہ بیوی کی جدائی کے غم میں مبتلا‘ طلاق کے بعد پہلی بار اہم چیز توجہ مرکز بن گئی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس طلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی کی جدائی کے غم میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں ابھی بھی شادی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ بل گیٹس طلاق کے بعد پہلی بار منظرعام پر آئے ہیں جہاں ان کے ہاتھ میں موجود شادی کی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔خیال رہے کہ چار مئی کو

بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جوڑے میں طلاق کی وجہ بل گیٹس کے خاتون ملازم کے ساتھ خفیہ تعلقات تھے جس کا اعتراف بعد میں خود بل گیٹس نے بھی کرلیا تھا۔ طلاق کے بعد میلنڈا کو اربوں ڈالرز کے اثاثے ملے ہیں۔ بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیں منتقل کر چکے ہیں۔ بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص میں سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص ملینڈا کو منتقل کر دیے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیری اینڈ کمپنی میں بل گیٹس کے حصص کا 7 فیصد ہے۔طلاق کی درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہدہ (prenuptial) نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردیے جاتے ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…