پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میرے آٹھ آپریشن پاکستان میں ہوئے،شہبازشریف مہربانی کرکےہمارےڈاکٹروں سےعلاج کرائیں

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن/مانیٹرنگ دیسک )صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کورونا نہیں ہے وہ بھارت کی صورتحال دیکھیں۔ جتنے لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں اس سے کیے زیادہ صحتیاب ہو کر گھروں کو رخصت بھی ہورہے ہیں

جبکہ کورونا کے مثبت کیسز میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ روز شرح 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 21 مئی کو کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ عید سے قبل اور اس کی چھٹیوں میں لاک ڈاؤن اور ماسک پہننے پر سختی سے عمل کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہزار کیسز سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں ایک ماہ قبل 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پہلی مرتبہ یومیہ 901 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹ جاری ہیں ایسے اضلاع جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے، ان میں راجن پور، لیہ، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، مظفر گڑھ، وہاڑی، خانیوال، چکوال، گجرات، ننکانہ صاحب، خوشاب، رحیم یار خان، لودھراں شامل ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ دیگر تمام پنجاب کے اضلاع میں کورونا کی شرح کم ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 3.5 فیصد ہے جہاں کہیں ایس او پیز پر عملدرآمد ہوئے وہاں کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ کورونا کے مثبت کیسز میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ روز شرح 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہمارے پاس 9 ہزار 522 وینٹیلیٹر بیڈز میں سے 502 پر مریض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں

سیاحتی مراکز مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ کل پیر سے کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے سے 72 فیصد لوگ وبا سے بچ سکتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چل رہی ہے۔ کورونا مریضوں کا مکمل طور پر فری علاج کیا جا رہا ہے۔ اس وقت شعبہ صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم کورونا وبا ابھی موجود ہے اور ہمیں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کورونا نہیں ہے وہ بھارت کی صورتحال کو دیکھیں اور اگر احتیاط نہیں کریں گے تو آئندہ پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسینیشن لازمی ہے اور پنجاب ویکسینیشن میں سب سے آگے ہے۔ پنجاب میں 28 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کل ایک لاکھ 28 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے

اور ایک لاکھ 40 ہزار روز کی ویکسینیشن کا این سی او سی نے ٹارگٹ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسری ڈوز لگوا رہے ہیں وہ یقینی بنائیں کہ سائنو فارم لگ رہی ہے یا اسٹرازینیکا۔ پاکستان میں 3 چینی ویکسین اور اسٹرازینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ 30 سال سے زائد عمر کے

افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور اپنے بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے مرنے والوں میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد زیادہ ہے اور 7 ہزار سے زائد لوگوں کے گھر پر ویکسینیشن کر چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کے بیرون متعلق علاج پر صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ میرے آٹھ آپریشن پاکستان میں ہوئے، جب نوازشریف آئےتھےتو چودہ دن اسپتال میں رکھ کربھیجاتھا، ہم چاہتے ہیں کہ شہبازشریف کی کسی طرح مددکرسکیں، ہمارے ہاں تمام ڈاکٹربہت اچھےہیں، شہبازشریف مہربانی کرکےہمارے ڈاکٹروں سےعلاج کرائیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…