منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر رپورٹ ہمارے خلاف آئی تو راستے جدا، جہانگیر ترین گروپ اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر کیانی کی پی ٹی آئی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے فواد چوہدری کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئےوعدوں سے آگاہ کیا اور مطالبات کی منظوری کی گارنٹی مانگی۔قومی موقر نامے امت کے مطابق

پی ٹی آئی ترین گروپ نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ ہمارے حلقوں کے مسائل ہیں، عوام ہم سے توقعات رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کیساتھ کھڑے ہیں، ترین کیخلاف رپورٹ آئی تو راستے جدا کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ ہے اسکو پکڑیں لیکن ہمارے مسائل تو حل کریں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل واوڈا جیسے وزرا کو بیان بازی سے روکیں، باتیں ہمیں بھی بہت آتی ہیں۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کے مسائل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی پنجاب کے معاملات پر نظر رکھیں گے، تلخ جملوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف ، مریم اور داماد کا اسرائیلی جارحیت پر کوئی بیان نہیں آیا ،خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں، نواز شریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی رویے پر ان کا کا کوئی بیان نہیں آیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…