منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

میراڈونا کی موت نیوروسرجن اور میڈیکل ٹیم کے7 ارکان ذمہ دار قرار

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میراڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے نیوروسرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے7 ارکان کو اسٹار فٹبالر کی موت کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا،پراسیکیوٹر نے ان کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے 7 ارکان پر قتل کا الزام

عائد کیا ہے ، ان کا موقف ہے کہ میراڈونا کی جان بچائی جا سکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم نے علاج میں غفلت برتی۔اسٹار فٹ بالرکی موت کی تحقیقات کرنے والے ایکسپرٹس کی ٹیم نے میراڈونا کے نیورو سرجن سمیت 7 افراد کوملزم ٹھہرایا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ بھی مارا جہاں سیکئی شواہد جمع کیے ، انہیں یقین ہیکہ ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی ثابت کرنے کیلئے کافی ثبوت ملے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میراڈونا کے برین سرجری کے دو ہفتے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ اسٹار فٹ بالرکی زندگی کے خطرے کو نظرانداز کیا گیا اور ان کے آخری دنوں میں مناسب میڈیکل کیئر نہیں کی گئی۔پراسیکیوٹر کے مطابق میراڈونا کی موت غیر ارادی یا غفلت کے باعث نہیں ہوئی بلکہ ان کی میڈیکل ٹیم جانتی تھی کہ ان کی موت ہوسکتی ہے تاہم پھر بھی انھوں نے میرا ڈونا کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔دیگر 6 افراد جن پر الزام عائد ہے ان میں 2 نرسیں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ میراڈونا کی نفسیاتی ماہ بھی شامل ہیں۔میراڈونا کی میڈیکل ٹیم کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اگر وہ قصوروار ٹھہرے تو انھیں 25 سال قید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میراڈونا گزشتہ سال نومبر میں انتقال کرگئے تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…