منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین نے ایٹمی بجلی گھر K-2 باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے عظیم ہمسایہ ملک چین نے کے ٹو (کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ نمبر دو) باضابطہ پاکستان کے حوالے کر دیا۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق پاکستان میں پہلے سب سے بڑے

ٹربائن والے 11سو میگا واٹ ماحول دوست‘ سستی بجلی پیدا کرنے والا ایٹمی بجلی گھر کے ٹو بحیرہ عرب کے کراچی پیراڈائز پوائنٹ پر بنا ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز بیجنگ‘ اسلام آباد‘ کراچی میں وزیراعظم عمران خان اور چین و پاکستان کے قومی اداروں کے سربراہان نے بیک وقت کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کے ٹو نیوکلیئر ایٹمی پاور پلانٹ کا یونٹ نمبر دو اربوں ڈالر مالیت سے بنا ہے اور یہ پہلا پاور پراجیکٹ ہے جس کی افتتاحی تقریب چین اور پاکستان کے دارالحکومتوں سمیت پاکستان کے تجارتی ہب کراچی میں منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات کے انعقاد سے پہلے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بارہ بجے چین کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے اور کے ٹو کی کنسٹرکشن کرنے والی کمپنی نے پراجیکٹ پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ادھر سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی کیلئے 550میگا واٹ بجلی کی سپلائی کا فیصلہ پاور ڈویژن جلد کریگا۔ پاکستانی انجینئروں‘ سائنس دانوں اور ٹیکنیشنوں نے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم کی ہدایات کے مطابق خود مختاری سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے ہفتہ کی شب تک 11سو میگاواٹ یومیہ ایٹمی بجلی پیدا کر کے نیشنل پاور گرڈ کو سپلائی کرنا شروع کر دی۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…