لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران فلسطینی کی آزادی کا نعرہ لگانے والی مسلمان پولیس آفیسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا، میل آن لائن کے مطابق نعرے لگانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی لیکن اس خاتون پولیس آفیسر کی اصل شناخت سامنے آ گئی ہے، اس خاتون کا نام نوشین جان ہے اور وہ مسلمان ہے اور چھ ماہ قبل وہ
پولیس کے محکمے میں کانسٹیبل بھرتی ہوئی، وہ وردی میں ڈیوٹی سرانجا م دے رہی تھی کہ مسلمان ہونے کے ناتے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگا دیا، ویڈیو میں نوشین جان نعرہ لگا کر ایک طرف چلی جاتی ہے، اس پر اب نوشین جان کو تحقیقات کا سامنا ہے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرہ لگانے پر اس کی نوکری بھی جا سکتی ہے۔