جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

کورونا بحران میں بڑھنے والے مددگار ہاتھوں کا احترام کیا جانا چاہئے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور پاکستانیوں کے معترف

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی اور بھارت میں بدترین صورتحال پر پاکستانیوں کی جانب سے تعاون کی پیشکش کے ارجن کپور بھی معترف ہوگئے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے پاک بھارت تعلقات

سے متعلق گفتگو کی۔بالی ووڈ کیلئے پاکستان کے تعاون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت بالی ووڈ کی معاون رہی ہے، وہاں ہماری فلموں کیلئے جوش وخروش، محبت اور غیر مشروط تعاون پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ ماننے سے انکار کروں گا کہ فن سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں لاسکتا، آج لوگ یہ نہیں سوچتے کہ صورتحال کیا تھی، لوگ اس صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، میں اس کا احترام کرتا ہوں اور مجھے امید ہے اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ارجن کپور نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ بعد چیزیں بہتر ہوجائیں گی لیکن آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کورونا بحران کے وقت کون سے مددگار ہاتھ آپ کی طرف بڑھے جن کا احترام کیا جانا چاہیے، یہ ایک ایسا وقت ہے جب جذبات گونج رہے ہیں اور لوگ اکٹھے ہورہے ہیں، جو بھی سیاسی منظر نامہ ایک یا دو سال قبل تھا اسے پس پشت ڈال رہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس دوستی کو مزید بڑھایا جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…