ابوجا(اے ایف پی)نائیجیریا کے آرمی چیف طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے،دوسری جانب ایسی اطلاعات ہیں کہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے سربراہ کو بھی جھڑپوں میں ہلاک کردیا گیا۔ فوجی ترجمان نے اطلاع دی کہ بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر شکائو کی ہلاکت کی تصدیق کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے،برطانوی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے کہا کہ ان کا طیارہ کدونا ائیرپورٹ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔دریں اثنا نائیجیریا کے فوجی ترجمان محمد یریما نے کہا کہ فوج بوکوحرام سربراہ کے مارے جانے کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہے،یہ حقیقت ہے یا افواہ اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔